پیارے گاوں مرالہ کے بہت ہی پیارے اور باشعور دوست احباب بزرگ بھائی مائیں بہنیں متوجہ ہوں
جیسا کے آپ سب جانتے ہیں الحمدللہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے اور تمام اہلیان مرالہ کے تعاون سے اور ان کے اورسیز بھائیوں بزرگوں بیٹوں کے تعاون سے مرالہ ویلفیئر سوسائٹی کو بنے تقریبا ایک سال 2 مہینے کا عرصہ گزر چکا ہے، آپ سب لوگ جانتے ہیں کے مرالہ ویلفیئر سوسائٹی اپنی بہترین مینجمنٹ اور بہترین کاموں کی وجہ سے ضلع منڈی بہاوالدین میں بننے والی ویلفیئر سوسائٹیز میں فرسٹ آئی تھی، تو اس کو آئندہ بھی اسی طرح کامیاب کرنے کے لئیے بھرپور تعاون کی ضرورت
تعاون لازمی نہیں پیسوں کا ہی ہو آپ کسی بھی قسم کا تعاون کر سکتے، کیوں کے مرالہ ویلفیئر سوسائٹی کسی بھی فرد واحد یا برادری کی ملکیت نہیں ہے، اس میں گاوں کی ہر برادری کے بھائیوں بزرگوں نے فنڈنگ کی ہے،اس لئیے ہم سب کو چاہیئے کے اس کی بہتری کے لئیے دن رات کوشش کریں، یقین کریں اس میں ہم سب کا فائدہ ہے اگر یہ کامیاب ہوتی، اگر خدانخواستہ یہ ناکام ہوئی تو ہم سب کا ہی نقصان،صاف ستھرا ماحول ہو گا تو اس سے دیکھنے والوں کے دل میں مرالہ کے لوگوں کی عزت بڑھے گی اور وہ خوش ہوں گے، تو یہ تب ہی ممکن جب ہم سب مل کر دل و جان سے مخلص ہو کر اس کو کامیاب بنائیں گے، ہم یہ نہیں دیکھیں گے کون کر رہا ہے، ہم یہ دیکھیں گے کیا کر رہا ہے، ہمیں ہر صورت اپنی انا کو پس پشت ڈال کر اس کو کامیاب بنانا چاہیے اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے چاہے وہ اس کے ورکرز کا خیال رکھ کے ڈالیں چاہے اس کے زیر انتظام جو کام ہوے ان جگہوں کا ان چیزوں کا خیال رکھ کے ڈالیں یا کسی بھی صورت، جیسے کے آپ سب کو معلوم ہے کے صفائی کا کام بڑا ہی اچھا کر رہی ویلفیئر اور بلاتفریق کر رہی، پورے گاوں میں ڈرم نصب کئیے گئے ہیں اور ان سے باقاعدگی سے کوڑا اٹھایا جاتا تو اس کا فائدہ کس کو ہے ہم سب کی ماوں بہنوں بیٹیوں کو کتنی آسانی ملی ہے اس سے،
اب آتے ہیں جو کچھ غلطیاں ہم میں سے کچھ لوگ کرتے وہ یہ کے ڈرمز میں جلتی چیزیں ڈال دیتے جو کے پلاسٹک کے ہوتے اور ایک ڈرم کافی مہنگا ملتا ہمیں یہ سمجھ کیوں نہیں آتی کے ایسی چیزیں نہیں ڈالنی چاہیئے جس سے ڈرم جل جائیں یا ہم ان میں ریت مٹی اینٹیں ڈال دیتے جو بچارے ورکر اٹھا ہی نہیں پاتے، بہت سی جگہوں سے بہت بار کچھ لوگوں نے اسٹینڈز اکھاڑ دئیے ڈرم اٹھا لئیے یا دور پھینک دئیے، ہمیں ایسے بھائیوں کو سمجھانا چاہیئے کے ایسا نا کیا کریں،
سب سے اہم بات ڈرمز میں کوڑا جب ڈالتے ہیں تو کوشش کریں شاپر میں ڈال کر مضبوطی سے باندھ کر ڈالیں خاص کر اگر ڈرم پہلے سے بھرا ہو تو لازمی کوڑا شاپر میں ڈال کر باندھ کر پاس رکھیں یا کوئی اور نزدیکی ڈرم خالی ہے تو اس میں ڈال دیں
یہ ساری تصاویر دیکھیں ایک ہفتے میں تین دفعہ نالا بند ہو چکا مختلف مقامات سے جو کے مرالہ ویلفیئر سوسائٹی کے ورکرز نے بہت زیادہ محنت کے بعد چالو کیا، بند ہونے کی وجہ کیا ہے، شاپر، پلاسٹک بوتلز، ہمیں چاہیئے اپنے بچوں کو سمجھائیں کے پلاسٹک کی بوتلیں اور لیز وغیرہ اور باقی جتنی بھی چیزیں کھانے والی ان کے ریپرز ڈرم میں ڈالا کریں وہ نالیوں میں نا ڈالا کریں تاکے آئے روز یہ نالیاں بند نا ہوں اور گاوں کا ماحول بھی صاف ستھرا رہے، جو درخت لگائے ہیں ویلفئیر سوسائٹی نے ان کا بھی خیال رکھنا ہم سب کا فرض بنتا
اس میں ہم سب کا اور ہماری آنے والی نسلوں کا فائدہ
کوشش کریں کے جب بھی آپ مکان بناتے تو درخت لگانے کے لئیے کچھ جگہ کچی ضرور رکھیں، اور جن گھروں میں جگہ ہے وہ سب لوگ درخت لگائیں اور ان کی کئیر کریں، اگر آپ ایسا کرتے تو ان شاءاللہ آئندہ چند سالوں میں آپ ایک خوشگوار ماحول میں سانس لیں گے،باقی جو دوست احباب ابھی تک اس کارواں میں شامل نہیں ہوے کیا وجہ ہے، کیا آپ بتا سکتے ہیں، آپ مرالہ ویلفیئر سوسائٹی کی کوئی خامی یا خوبی سے آگاہ کر سکتے ہیں
تنقید کریں لیکن وہ جس میں کوئی اصلاح ہو، اللہ پاک ہم سب اہلیان مرالہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین اور آپس میں پیار محبت اور اتحاد سے رہنے کی ہمت طاقت توفیق عطا فرمائے آمین
منجانب
مرالہ ویلفیئر سوسائٹی