چیئر مین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ کی جانب سے نامور شخصیات کے اعزاز میں تارڑ ہائوس اسلام آباد میں افطار ڈنر کا اہتمام

اسلام آباد:چیئر مین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ کی جانب سے تارڑ ہائوس اسلام آباد میں اہم شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تارڑ ہائوس اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کی طرف سے  افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ ناصر عباس تارڑ کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کمشنر سجادہ نشین پیر کھارا شریف جناب طارق پیرزادہ  صاحب، سینئر تجزیہ کار و کالم نگار ہارون رشید ، ریٹائرڈ ائیر مارشل  محمد زکریا ،سابقہ  ایم پی اےو سابقہ   صدر ہائی کورٹ بار اسلام آباد سجاد چیمہ ،سینئر ایڈووکیٹ شفقت عباس تارڑ، ایم ڈی ایفل ٹاؤن  محمد اعظم رانجھا  ،چیئرمین میرا چاند ٹرسٹ سرفراز بھٹی  چیئرمین محمد حسین نت ٹرسٹ چوہدری راشد ، عمران تارڑکی   افطار ڈنر میں شمولیت پر بہت مشکور ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں نامور اوراچھی شہرت کے حامل شخصیات کی مہمان نوازی کا موقع ملا  اور انشااللہ مزید ایسی دعوتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top