منڈی بہائوالدین :ملکوال میں چیئر مین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ کی جانب سے پاکستان پبلک دسترخوان کا سلسلہ جاری ہے ۔اس دسترخوان میں شہری 30روپے میں ایک ٹائم کا کھانا حاصل کرسکتے ہیں ۔چونکہ رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول جاری و ساری ہے اسی لیے نہ صرف روٹی سالن بلکہ افطارکے ٹائم دوسری کھانے کی اشیا بھی 30روپے میں دی جارہی ہیں ۔
چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ کا کہنا تھا کہ بھوکے کو کھانا کھلانا ہم مسلمانوں کا اولین فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پبلک دسترخوان کا مقصد ہر اس شخص کو کھانا کھلانا ہے جو اس مہنگائی کے دور میں ایک وقت کا کھانا بامشکل کماتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پڑوسیوں کا خیال بھی رکھنا چاہیے کیونکہ ہمارے دین میں پڑوسیوں کے بہت سے حقوق بتائیں گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے پڑوس میں یہ دیکھ لے کہ پڑوسی بھوکا تو نہیں تو پورا معاشرہ بھوکا نہیں سوئے گا ۔