منڈی بہائوالدین: میکن اوور سیز ویلفیئر سوسائٹی کے فائونڈر نوید قیصر نے تحریک ” آئیں سب مل کر منڈی بہاوالین کی بہنوں اور بیٹیوں کی شادیاں کریں”کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے علاقے میں 5مستحق بیٹیوں کی عید کے فوری بعد شادیاں کرنے کا اعلان کیا ہے ۔نوید قیصر کا کہنا تھا کہ کووڈ کے اس دور میں جہاں ایک غریب انسان کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے وہ کیسے اکیلا اتنی بڑی ذمہ داری ادا کرسکتاہے ۔ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ کوئی غریب انسان نہ تو بچوں کی تعلیم کے اخراجات اٹھا سکتا ہے نہ بچوں کیلئے اچھی صحت اور نہ ہی معیاری خوراک کا بندوبست کرسکتاہے ،ایسے میں ہمیں اسلام بھی بھائی چارے اور دوسروں کی مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا یہ ہمارا عزم اور فرض ہے کہ ہم غریب ،نادار اور مسکین لوگوں کی ا ن رحمتوں سے مدد کریں جو اللہ پاک نے ہمیں امانت دی ہے ایسے لوگوں کی مدد کیلئے ۔
نوید قیصر کے اس نیک جذبے کو چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ نے سلام پیش کیا ، ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ایسی نیک سوچ کی اہم ضرورت ہے ،ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ بہت سی بہن بیٹیوں کی شادیاں وقت پراسی وجہ سے نہیں ہوپاتی کہ دو وقت کے کھانے کیلئے دن رات ایک کرنے والا ساری عمر محنت مزدور ی کرتا رہتاہے اور اپنی بہن بیٹی کی شادی کی ذمہ دار ی پور کر پاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے معاملات کاجائزہ لینا چاہیے اور اپنے ارد گرد دیکھنا ہوگا کہ کس ضرورت مند کو کیا ضرورت ہے جو ہم پوری کرسکتے ہیں ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ خود کو اللہ کے کاموں میں لگا لینا اللہ پاک سے قربت کا بہترین ذریعہ ہے ۔