منڈی بہائوالدین: ست سرا منڈی بہائوالدین میں انتہائی پروفیشنل ہسپتال کی افتتاحی تقریب 27رمضان المبارک کو ہونے جارہی ہے جس میں مستحق لوگوں کو تمام طبی سہولیات فری فراہم کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے پہلا اوورسیز ہسپتال منڈی بہائوالدین کی افتتاحی تقریب ،فنڈ ریزنگ و افطار ڈنر 27رمضان المبارک سہ پہر 3 بجے ہوگی ۔ 3سے 5قرآنی خوانی 5بجے سے افطار تک افتتاحی تقریب و فنڈ ریزنگ کی جائے گی ۔اوورسیز ہسپتال منڈی بہائوالدین کا سنگ بنیاد اوور سیز پاکستانیوں کی مائیں رکھیں گی ۔