منڈی بہائوالدین :26چک کی صراط مستقیم کمیٹی کی جانب سے سڑک کنارے درخت لگانے کا کام جاری ۔فائونڈر صراط مستقیم کمیٹی چک 26کا کہنا ہے کہ درخت انسانوں کی صحت کیلئے انتہاہی اہمیت کے حامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کنارے درخت لگانا ایک صدقہ جاریہ ہےاس کے سایہ کے نیچے بیٹھنے والے شخص کی دعائیں آخرت میں کام آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ درخت فضائی آلودگی سے بچنے کا واحد حل ہے ہمیں زیادہ زیادہ درخت لگا کر آنے والی نسلوں کو اچھی صحت کیلئے گفٹ دینا چاہیے ۔