منڈی بہائوالدین کی سوہاوہ ویلفیئر سوسائٹی نے گائوں سوہاوہ جملانی،بولانی ،دلوآنہ اور ملحقہ علاقوں میں گھر گھر راشن پہنچانے کا وعدہ وفا کردیا ۔ ایڈمن سوہاوہ ویلفیئر سوسائٹی اظہر اقبال قمر کا کہنا ہے کہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنے میں جو سکون ہے وہ کسی اور کام میں نہیں ۔انہوں نے سوہاوہ ویلفیئر سوسائٹی.
کے فلاحی کاموں میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے والے پاکستان سمیت بیرون ممالک لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے خصوصا شیراز احمد گوندل اور مظفر جٹ کا شکریہ ادا کیا اظہر اقبال قمر کا کہنا تھا کہ احمد گوندل اور مظفر جٹ کی مدد کے بنا ہم اتنی جلدی 450گھروں میں راشن تقسیم نہ کرسکتے ۔ا
نہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں میں راشن تقسیم کرتے ہوئے ان لوگوں کے چہروں پر جو مسکراہٹ دیکھی ایسی خوشی میں نے کہیں نہیں دیکھی ۔