جرمنی کے شہر نوائس میں پاکستان پبلک کی ٹرسٹ کے زیر انتظام منڈی بہاءالدین میں قائم کئے جانے والے اوورسیز ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ تقریب کا انقعاد کیا گیا

جرمنی کے شہر نوائس (Neuss) میں پاکستان پبلک کی ٹرسٹ کے زیر انتظام منڈی بہاءالدین میں قائم کئے جانے والے اوورسیز ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ تقریب کا انقعاد کیا گیا، تقریب کی صدارت معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری آصف شہزاد گوندل، چوہدری ظفر اقبال گوندل اور زیاد چوہدری نے کی، جبکہ پیرس سے مہمان خصوصی جناب ناصر عباس تارڑ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔جرمنی کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اوورسیز نے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر اوورسییز پاکستانیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے جناب ناصر عباس تارڑ صاحب کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مریضوں کیلئے بین الاقوامی معیار کی ایمرجنسی سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہوں گی اور 24 گھنٹے تجربہ کار ڈاکٹر بمعہ پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہوگا، اس موقع پر موجود اوورسییز پاکستانیوں نے منڈی بہاءالدین کے اوورسیز ہسپتال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دل کھول کر عطیات دیئے، تقریب میں چائنیز اور سکھ بزنس کمیونٹی کے افراد نے بھی دل کھول کر عطیات دیئے۔اوورسیز ہسپتال کیلئے کی جانے والی فنڈ ریزنگ میں اسپتال کی تعمیر کے لئے تقریبا 82 لاکھ روپے جمع کر کے ناصر عباس تارڑ صاحب کے حوالے کئے گئے
پروگرام کے اختتام پر جناب ظفر اقبال گوندل جناب آصف شہزاد گوندل اور زیاد چوہدری صاحب نے فنڈ ریزنگ تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top