منڈی بہائوالدین کی احساس فائونڈیشن میانوال رانجھا کی جانب سے گائوں میانوال رانجھا میں ضرورت مند گھرانوں، سکولوں، اور مساجد میں گرمیوں کی آمد کے سلسلے میں چھت اور فرشی پنکھے تقسیم کیے گئے ہیں۔
احساس فائونڈیشن میانوال رانجھا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس نیک کام میں حصہ ڈالنے والوں کو اجر عظیم عطا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے فلاحی کاموں کا جو سلسلہ شروع ہوا انشااللہ ان سب لوگوں کے تعاون سے جاری و ساری رہے گا۔