تفصیلات کے مطابق فرانس پیرس میں چوٹ دھیراں منڈی بہاوالدین کے اوورسیز پاکستانیوں نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا اس میٹنگ کو ڈاکٹر گلزار احمد گوندل نے آرگنائز کیا جبکہ میزبانی کے فرائض تصور حسین تارڑ نے انجام دیا ہے
میٹنگ کا ایجنڈا یہ تھا کہ اپنے آباواجداد کی آخری آرام گاہ مغربی قبرستان کو سنوارنے اوراس کو ماڈل قبرسان بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے اس کے لیے میٹنگ میں موجود تمام دوستوں نے بھاری مقدار میں عطیات کا اعلان کیا گیا ۔میٹنگ کے اختتام پر اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ مل کر چوٹ دھیراں سمیت منڈی بہاوالدین کو مل کر فلاحی ضلع بنائیں گے