پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام 250سے زائد فلاحی تنظیموں کو بہترین کارکردگی پر اسناد سے نوازا گیا

منڈی بہائوالدین کو فلاحی ضلع بنانے کے عزم کو پروان چڑھاتے ہوئے چیئر مین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصرعباس تارڑ  نے  (پی پی اے ٹی)کے زیر اہتما م منڈی بہائوالدین کی 250سے زائد فلاحی تنظیموں کو بہترین کارکردگی پر اسناد سے نوازا۔

سحر ویلفیئرفائونڈیشن میانوال رانجھا کوجن کاموں پر اسنادسے نواز ا گیا ان میں صاف پانی پروگرام، فری ایمبولینس سروس، فری سلائی سکول (گرلز)، ماہانہ راشن پروگرام،صفائی پروگرام (رکشہ سروس)،مستحق بچیوں کی شادی میں مالی معاونت ،فری کیٹرنگ سروس ،غریب مریضوں کا مفت علاج،تدفین کیلئے رات کو لائٹ کا انتظام،شہید قرآن پاک کو محفوظ کرنے کیلئے کمرہ اور ڈبوں کا انتظام،سالانہ رمضان راشن کی تقسیم،عید پر مستحق لوگوں کو عیدی،عید الضحٰی ر آلائشوں کو دبانے کیلئے گڑھے،فری میڈیکل کیمپ،کوڈ میں سفید پوش لوگوں کے گھروں میں راشن،ماسک اور سینٹائزر کی فراہمی،مستحق لوگوں کو کاروبار میں مالی معاونت،مستحق بچوں کو تعلیمی اخراجات ،سکول بیگ،کاپیاں،یونیفارم ،جوتے اور آڑوڑیوں کا خاتمہ شامل ہیں۔

پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ  انسانیت کی خدمت کیلئے پر عزم آرگنائزیشن ہے ،خاص طور پر غریبوں ،مسکینوں ،یتیموں کی خدمات کیلئے کوشاں ہے۔پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ صحت،تعلیم،مالی معاونت ،رہائش ،صاف پانی کی دستیابی ،مساجد ،آفات سے بچائو اورزندگی کے دیگر پہلوئوں میں بغیر کسی تقسیم کے لوگوں کی فلاح بہبود کے لیے پرعز م ہے ۔منڈی بہائوالدین کی 250سے زائد فلاحی تنظیمیں پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام اپنے فلاحی کام سرانجام دے رہیں ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top