پاکستا ن پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام غریب نادار لوگوں کو کم پیسوں میں معیاری کھانا دینے کا آغاز جو ملکوال سے ہوا تھا اب لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں بھی شروع کردیا گیا ہے ۔
چئیر مین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ کے فلاحی کاموں کی فہرست طویل ہے جس میں دن بدن مزید اضافہ ہوتا جارہاہے ۔تعلیم اور صحت کے میدان میں تو ضرورت مندوں کا سہارا بنے ہی ہیں لیکن ساتھ ہی سستااور معیاری کھانے کا ذمہ بھی لے لیا ہے ۔
ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں
چئیر مین کا مقصد تعلیم ،صحت اور معیاری خوراک کی فراہمی ہر ضرورت مند تک پہنچانا ہے ۔اسی مقصد کے تحت ملکوال سے سستے اور معیاری کھانے کا سلسلہ اب لاہور پہنچ چکا ہے جس میں ہر شخص صرف تیس روپے میں روٹی اور سالن لے سکتاہے ۔