سوہاوہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منڈی بہائوالدین میں مرحوم ماسٹر منشی خان فری ڈسپنسری میں علاقہ بھر سے نادار مریضوں کا مستفید ہونے کاسلسلہ جاری ہے ۔مرحوم ماسٹر منشی خان فری ٖ ڈسپنسری میں باقاعدگی سے ہر اتوار مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات دی جارہی ہیں۔
مرحوم ماسٹر منشی خان فری ڈسپنسری میں 10اپریل 2022کو لگائے گئے کیمپ میں 200سے زائد مریضوں نے اپنا چیک اپ کروایا اور ادویات حاصل کیں۔نادار مریضوں نے ڈسپنسری منتظمین کو ڈھیروں دعائوں دیں ۔